Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ خود مسائل کا شکار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)

     

    ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ خود مسائل کا شکار ہے اس دفتر میں کچرا، جھاڑیاں اور بارش کا پانی انتظامی غفلت کی تصویر بن چکے ہیں سیالکوٹ بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں اور فنڈز کے اجرا میں اہم کردار ادا کرنے والا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ خود بنیادی سہولیات اور صفائی کے مسائل کا شکار ہو گیا۔ دفتر کے احاطے کی صورتحال نے سرکاری ادارے کی دیکھ بھال کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیئے۔
    بارش کے بعد دفتر کے صحن میں پانی جمع ہونے، نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ کیچڑ اور خستہ حال فرش کے باعث دفتر آنے والے سائلین اور ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث کچرے کے ڈھیر، خود رو گھاس اور جھاڑیوں نے جگہ بنا لی ہے۔ جس سے مجموعی ماحول بھی ناگفتہ بہ دکھائی دیتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے احاطے میں پھیلی خود رو جھاڑیوں، گھاس، کچرے اور خستہ حال راستوں کی صورتحال واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ بارش کے پانی اور گندگی کے باعث دفتر آنے والے شہریوں کو آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔سائلین کا کہنا ہے کہ سرکاری امور کے سلسلے میں روزانہ بڑی تعداد میں شہری اور سرکاری ملازمین اکاؤنٹس آفس آتے ہیں، اس لئے دفتر کے ماحول اور بنیادی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی، صفائی ستھرائی، کچرے کی صفائی اور خود رو جھاڑیوں کی تلفی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نعمان گوندل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دفتر کے مسائل کے حوالے سے اکاوئنٹنٹ جنرل آفس کو متعدد مرتبہ درخواستیں کی جا چکی ہیںتاہم تاحال مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق فنڈز دستیاب ہونے پر دفتر میں ضروری مرمت اور دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔سائلین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں اور دفتر میں صفائی، نکاسیٔ آب اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری امور کے لیے آنے والے شہریوں اور ملازمین کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔

    Related Posts

    ڈاکوؤں نے مزدور سے موٹر سائیکل اور 61 ہزار روپے لوٹ لیے، دو ماہ بعد بھی کارروائی نہ ہوسکی

      سہیل آفریدی کا اہم فیصلہ، شفیع جان کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان سونپ دیا 

      پولیس اہلکار  کی گھر سے گولی لگی لاش برآمد، قتل یا خودکشی کا معمہ حل نہ ہوسکا

    مقبول خبریں

    ڈاکوؤں نے مزدور سے موٹر سائیکل اور 61 ہزار روپے لوٹ لیے، دو ماہ بعد بھی کارروائی نہ ہوسکی

    ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ خود مسائل کا شکار

      سہیل آفریدی کا اہم فیصلہ، شفیع جان کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان سونپ دیا 

      پولیس اہلکار  کی گھر سے گولی لگی لاش برآمد، قتل یا خودکشی کا معمہ حل نہ ہوسکا

    ٹک ٹاک دوستی، باپ بیٹے نے آسٹریلوی شہری کو 4 کروڑ روپے سے زائد رقم سے محروم کر دیا

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.