سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ٹک ٹاک دوستی نے آسٹریلوی شہری کو 4 کروڑ روپے سے زائد رقم سے محروم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوجر انوالہ کے علاقہ لدھے والا وڑائچ کے رہائشی باپ قاسم اور اس کے بیٹے عثمان نے آسٹریلوی شہری جو خواجہ سراء ہے اس سے ٹک ٹاک پر دوستی کر کے اس کو اپنے جال میں پھنسا لیا اور اس کے ساتھ بلیک میلنگ شروع کر کے اس کا جعلی نکاح نامہ تیار کر لیا جبکہ اس کو پاکستان میں بلا کر دو سال تک حبس بے جا میں رکھا۔آسٹریلوی شہری جو کہ خواجہ سراء ہے اس کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے دوستی کے بعد اسے باپ بیٹے نے پاکستان آنے پر آمادہ کیا گیا اور وہ پاکستان آ گیا اور حیلے بہانوں سے اس سے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم اپنے نام منتقل کروا لی اور دو سال تک مرضی کے خلاف جبس بے جا میں رکھا گیا۔باپ بیٹا آسٹریلوی شہری کے موبائل فون کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے مزید رقم اور آسٹریلوی ویزوں کے لیے دباؤ ڈالتے رہے جبکہ آسٹریلوی خواجہ سراء شہری باپ بیٹے کے چنگل سے فرار ہوکر لاہور پہنچا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے تمام صورت حال سے آگاہ کیا تو تھانہ لدھے والا پولیس نے مذکورہ باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

