Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبرپختونخوا،بلوچستان میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، بھارتی پراکسیز سے منسلک 49 دہشت گرد مارے گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گزشتہ چند روز کے دوران متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جن کے دوران بھارتی پراکسیز سے منسلک 49 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی اور ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانا تھا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں۔ بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کے علاقوں میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
    کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی ڈیٹونیٹنگ ریموٹس، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے برآمد کیے گئے دھماکا خیز مواد، اسلحے اور دیگر سامان کو بعد ازاں تباہ کردیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
    بیان کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور کے علاقوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دھماکا خیز ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی برآمد کیے گئے۔
    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے جبکہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنادی گئی ہیں۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کا خاتمہ کیا جاسکے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.