ڈھڈیال(منور حسین سے)
ڈھڈیال ٹاؤن کمیٹی بننے کے بعد میونسپل کارپوریشن کا پہلا کام پورے ڈھڈیال کا سروے مکمل کرنا ہوگا اور مرحلہ وار کام کرنا ہوگا وہ بھی میرٹ کے ساتھ اب آتے ہیں مسائل کی جانب پاکستان بننے سے پہلے ڈھڈیال ایک ایشیاء کی بہت بڑی منڈی ہوا کرتا تھا اس لحاظ سے ڈھڈیال کو تحصیل ہونا چاہئے تھا خالصہ ہائی سکول کو مڈل سکول کا درجہ دیا گیا اور ڈھڈیال کو گراں (گاؤں) بنا دیا گیاتقسیم ہند سے پہلے ایک محلہ تھا اب بھی ہے محلہ گھوڑے محلقہ محلہ بھٹیاں اس محلے کی گلی آج بھی متحدہ بھارت کی یاد تازہ کراتی ہے تنگ گلی اونچی نیچی جگہ صفائی کا کوئی نظام نہیں محلہ جنگل کا سماں پیش کر رہا ہے اگر کوئی شخص وفات پا جائے تو لوگ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ کس طرف جائیں اہل محلہ نے شکوہ کیا کہ ہم آج بھی متحدہ بھارت میں رہ رہے ہیں ہمارے محلے کی طرف آج تک چکوال انتظامیہ ڈی سی چکوال بلدیہ چکوال یونین کونسل ڈھڈیال نہ کسی سیاسی لیڈر نے اس محلے کی طرف توجہ دی ہے اہل محلہ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے


