Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تاریخ رقم! فیراری کی پہلی الیکٹرک کار ’لوسی‘ نیلامی میں مہنگی ترین فروخت، تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کولکاتا کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، کم از کم نو افراد ہلاک، چھ زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کولکاتا:بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکاتا کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
    رپورٹ کےمطابق دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ہوٹل کو اپنی زد میں لے لیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ آگ بجھانے والی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
    اس دوران دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے کئی لوگ بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق، مرزا غالب اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں بدھ کی درمیانی شب تقریباً دو بجے آگ بھڑک اٹھی۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ "ہلاک ہونے والوں میں بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں جو یہاں اپنے علاج کے لیے آئے تھے۔”
    آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے فائر ڈیپارٹمنٹ (محکمہ فائر بریگیڈ) کا ہیڈ کوارٹر اس ہوٹل کی عمارت کے قریب ہی واقع ہے۔
    کولکاتا کا یہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے مندروں کے شہر تارا پیٹھ میں واقع ‘ہوٹل بدیشنی’ میں لگنے والی تباہ کن آگ کے دو دن بعد پیش آیا ہے، جہاں نو عقیدت مند ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں بھی چار منزلہ عمارت میں گہرا کالا دھواں بھر جانے کے باعث لوگ اندر ہی پھنس گئے تھے۔
    اس واقعے کے بعد، ضلع انتظامیہ نے تارا پیٹھ مندر کے ساتھ واقع 15 ہوٹلوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا حکم دیا۔ ضلع انتظامیہ نے یہ نوٹس پولیس کی جانب سے ہوٹل کے اصل مالک پروبیت پال اور ان کے بیٹے و شریک مالک کلیان پال کو گرفتار کرنے کے فوراً بعد جاری کیا۔
    آگ لگنے کے اس واقعے کے بعد، یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا تیزی سے کھلنے والے ان ہوٹلوں میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے یا نہیں۔

    Related Posts

    نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی سزا، امریکا کا بڑا فیصلہ: عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر سخت پابندیاں عائد،

    ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو بتایا امریکی علاقہ، ایران نے دعوے کو قرار دیا مضحکہ خیز

    سابق وزیر ستیندر جین گرفتار، دہلی جل بورڈ ٹینڈر معاملے میں اے سی بی کی بڑی کارروائی

    مقبول خبریں

    نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی سزا، امریکا کا بڑا فیصلہ: عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر سخت پابندیاں عائد،

    کولکاتا کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، کم از کم نو افراد ہلاک، چھ زخمی

    ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو بتایا امریکی علاقہ، ایران نے دعوے کو قرار دیا مضحکہ خیز

    سابق وزیر ستیندر جین گرفتار، دہلی جل بورڈ ٹینڈر معاملے میں اے سی بی کی بڑی کارروائی

    ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلی شکست، انگلینڈ کے ہاتھوں چار کے مقابلے دو گول سے شکست

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.