Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

      ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

      سپارکو کا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان

      بالآخر انتظار ختم ہوا،ایپل کی دھماکہ خیز انٹری: پاکستان میں ‘ایپل پے’ اور ایپل میوزک آرہا ہے!

      "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آسان اور سادہ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے اور چھوٹے تاجروں کو آگاہی دینے کیلئے اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر( ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ )

     

    چیف کمشنر ایف بی آر سکھرضیغم عباس نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے، حکومت اور محکمہ ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے تاجروں کو ٹیکس مسائل سے نجات دلانے کیلئے ایک آسان اور سادہ ٹیکس نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ہر دکاندار آسانی سے ٹیکس ادا کر کے ملکی ترقی، خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر و سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر عہدیداران کے ساتھ آسان اور سادہ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے اور چھوٹے تاجروں کو آگاہی دینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی، سینئر نائب صدر خورشید احمد میرانی، نائب صدور حاجی رئیس قریشی، محمد منیر میمن، محبوب صدیقی، لیاقت علی،عدنان اعظم خان، محمد فیصل شیخ، ڈاکٹر سعید اعوان، محمد عرفان، شاہد حسین بھٹو، اعظم اعوان، علی میمن، عارف خان، سمیت کمشنر ایف بی آر و فوکل پرسن برائے ٹیکس آسان اسکیم آر ٹی او سکھر ڈاکٹر پرویز احمد شر، ایڈیشنل کمشنر جوہر علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سانگی ودیگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر سکھر ضیغم عباس کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور چھوٹے تاجروں کی طویل مشاورت کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس میں سالانہ 20 کروڑ روپے ٹرن آور والے چھوٹے دکاندارسالانہ صرف 25 ہزار روپے فیکسڈ ٹیکس ادا کر کے آڈٹ ، ڈیجیٹل انوائس سے استشنیٰ سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا حاصل کرینگے۔ چھوٹے تاجر اپنے موبائل ایپ کے ذریعے بھی رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی سہولیات اور رہنمائی کے لیے ایف بی آر دفاتر میں ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر انہیں مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی اور فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ دکانداروں کو محکمہ ایف بی آر کی جانب سے گرین پلیٹ فراہم کی جائے گی جووہ اپنی دکانوں پر نصب کرینگے جس کے بعد کوئی بھی افسر ان سے پوچھ گوچھ نہیںکرسکتا۔ اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجروں نے چھوٹے تاجروں کیلئے متعارف کرائی گئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر تاجروں بالخصوص جیولرز کے ٹیکس مسائل پر بھی چیف کمشنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جس طرح حکومت سالانہ 20 کروڑ روپے ٹرن اور والے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے، اسی طرح جیولرز اور دیگر کاروبار کرنے والے تاجروں کیلئے بھی آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرائی جائے اور ٹیکس کی ادائیگی کیلئے انکم ٹیکس گوشواروں کے پیچیدہ اور مشکل ریٹرن فارم کو بھی آسان کیا جائے تاکہ ہر تاجر آسانی سے ٹیکس ادا کرسکے۔

    Related Posts

    محکمہ  جنگلات   کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز 

    کمشنر  اور ڈپٹی کمشنر کا   نئی آبادی، موضع صادق آباد (چونڈہ روڈ) کا دورہ  

    گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

    مقبول خبریں

    گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

    ڈاکٹرزکی غفلت سے چاربچوں کی ماں کی ہلاکت،خاوند انصاف کیلئے تین ماہ سے خوار

    ”سب اسرائیل کا ڈراما تھا!“ ترکیہ میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی انٹیلی جنس رپورٹس پر CIAکے شدید شکوک!

    ڈی سی کی موجودگی میں میٹنگ کے بعد قومی لشکر کو علاقہ دوبندو روانہ ہونے کی اجازت مل گٸ

    ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.