Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یوم آزادی پاکستان کی تقریبات اور برآمد ہونے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے دو مختلف اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ:سلیم احمد اعوان شیخو

     

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق کی زیر صدارت یوم آزادی پاکستان کی تقریبات اور 28 صفر المظفر کے موقع پر امام بارگاہ درِ بتول اڈہ پسروریاں سے برآمد ہونے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے دو مختلف اجلاس منعقد ہوئے۔
    یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے ضلعی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات، سرکاری و عوامی مقامات پر قومی پرچم کشائی، عمارتوں کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، شہر کی خوبصورتی، لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یوم آزادی کی تمام تقریبات کے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ شہر بھر میں صفائی، خوبصورتی اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ سرکاری عمارتوں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ یوم آزادی محض ایک تہوار نہیں بلکہ پاکستان کے حصول کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا موقع ہے، اس لیے تقریبات میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وطن عزیز سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آزادی کی تقریبات میں شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
    ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں تقریبات کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل صفائی، سجاوٹ، لائٹنگ اور دیگر بلدیاتی امور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔

    28 صفر کے جلوس شہادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے ضلعی امن کور کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ 28 صفر المظفر کے موقع پر امام بارگاہ درِ بتول اڈہ پسروریاں سے برآمد ہونے والے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں جلوس کے روٹ، سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، لائٹنگ، طبی سہولیات، داخلی و خارجی راستوں اور شرکاء کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام معاشرے میں بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کی مضبوط روایت موجود ہے جسے برقرار رکھنا تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    Related Posts

     میاں سرمد حسین نے اقبال منزل اور الائیڈ بازار میں  تزئین و آرائش کے لیے جاری پراجیکٹ کا معائنہ کیا

    اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    گل اصغر کی گرانٹ سے محلہ ڈاکٹر سلیمان لوشا کو بجلی فراہمی کیلئے تاریں،ٹرانسفارمر اور دیگر سامان پہنچ گی

    مقبول خبریں

    ہر 3 میں سے ایک وکیل فرضی! سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے پر کرکٹر گرفتار

    شام: سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت ، بھائی مہر الاسد سمیت 9 سابق حکومتی عہدیدار بھی کٹہرے میں!

     ویگن حادثے کا شکار، 7 مسافرزخمی

    بلاگ

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.