Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفر آباد :جموں کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ آج ہو رہی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
    ضلع باغ کے تین حلقوں میں ایل اے 14 غربی باغ، ایل اے 15 وسطی اور ایل اے 16 شرقی باغ شامل ہیں۔ ان تین حلقوں میں مجموعی طور پر تین لاکھ 42 ہزار 857 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ضلع باغ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 840 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 17 ہے، تینوں حلقوں میں مجموعی طور پر 613 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 155 کو حساس ترین جبکہ 384 کو حساس قراد دیا گیا ہے۔
    ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 73 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ان تینوں حلقوں میں دو سابق وزرائے اعظم، سردار عتیق احمد خان اور سردار تنویر الیاس خان، بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
    ایل اے 16 شرقی باغ
    ایل اے 16 شرقی باغ میں 22 امیدوار انتخابی دنگل میں شامل ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزماں خان، مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے چوہدری اعجاز کھٹانہ بھی شامل ہیں۔
    پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزماں خان اور مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
    ایل اے 16 شرقی باغ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 6 ہزار 721 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہاں مرد ووٹرز 66 ہزار 381 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 61 ہزار 340 ہے۔
    ایل اے 16 شرقی باغ میں 186 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
    ایل اے 15 وسطی باغ
    ایل اے 15 وسطی باغ میں 30 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، جن میں پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر، مسلم لیگ ن کے راجہ مشتاق احمد منہاس، استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تنویر الیاس خان اور جماعت اسلامی کے بریگیڈیئر محمد خان بھی شامل ہیں۔
    وسطی باغ میں پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر، مسلم لیگ ن کے راجہ مشتاق احمد منہاس اور جماعت اسلامی کے راجہ محمد خان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
    اس حلقے میں ایک لاکھ 14 ہزار 937 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، یہاں مرد ووٹرز 59 ہزار 184 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز 55 ہزار 753 ہیں۔
    ایل اے 15 وسطی باغ میں ووٹنگ کے لیے 213 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
    یاد رہے سات اگست کو ’امن و امان سے متعلق تحفظات‘ کی بنا پر الیکشن کمیشن نے ضلع پونچھ اور ضلع پلندری (سدھنوتی) میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    واضح رہے کہ الیکشن کے پہلے دو مرحلوں میں مسلم لیگ ن کو 24 نشستوں پر جبکہ پیپلز پارٹی کو 10 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    Related Posts

    ٹینس کی دنیا سے بڑی خبر: عالمی نمبر 1 جینک سِنّر گھٹنے کی چوٹ کے باعث ’سنسیناٹی اوپن‘ سے باہر،

    کے بی سی سیزن 18: BIG B کا نیا نعرہ ’سوچنا پڑے گا‘، عامر خان اور سنی دیول’بٹوارہ 1947‘ کے ساتھ میدان میں!

    ’مودی حکومت نے مزدوروں پر بھی لاٹھی چلائی‘، دیہی روزگار میں 50 فیصد گراوٹ پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

    مقبول خبریں

    ٹینس کی دنیا سے بڑی خبر: عالمی نمبر 1 جینک سِنّر گھٹنے کی چوٹ کے باعث ’سنسیناٹی اوپن‘ سے باہر،

    کے بی سی سیزن 18: BIG B کا نیا نعرہ ’سوچنا پڑے گا‘، عامر خان اور سنی دیول’بٹوارہ 1947‘ کے ساتھ میدان میں!

    ’مودی حکومت نے مزدوروں پر بھی لاٹھی چلائی‘، دیہی روزگار میں 50 فیصد گراوٹ پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

    معروف میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن کے بیٹے اے آر امین کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال بچی جان

    بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.