Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پانچ سال سے ویٹنگ میں بیٹھے پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی امیدواروں کا احتجاج، انصاف نہ ملنے پر بلال ہائوس اور اسمبلی کے گھیرا ئوکا اعلا ن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر(ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری سے)2021

     

    میں پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود گزشتہ پانچ سال سے تقرری کے منتظر سکھر سٹی کے امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے محکمہ تعلیم اور سندھ حکومت سے فوری طور پر میرٹ اور اسکور کے مطابق تقرری کے آفر آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلسل یقین دہانیاں کرائی جا رہی ہیں، مگر عملی طور پر ان کے مسئلے کا حل نہیں نکالا جا رہا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2021 میں پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی کے ٹیسٹ دیے تھے اور گزشتہ پانچ برس سے مختلف مراحل میں ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کم اسکور رکھنے والے امیدواروں کو بھی تقرری کے آفر آرڈرز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں 40 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار بھی بھرتی ہو چکے ہیں، لیکن سکھر سٹی کے ایسے امیدوار جنہوں نے 50 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں، آج بھی تقرری کے منتظر ہیں۔احتجاج کرنے والے امیدواروں نے کہا کہ انہیں کبھی گریوینس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا جاتا ہے اور کبھی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں شنوائی کی امید دلائی جاتی ہے، تاہم متعدد مرتبہ پیش ہونے کے باوجود ان کے بنیادی مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالا گیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پانچ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ اپنے حق کے آفر آرڈر سے محروم ہیں، جس کے باعث امیدواروں اور ان کے خاندانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ ان کے اردگرد کے اضلاع اور علاقوں میں 40 پلس اسکور پر امیدواروں کو تقرریاں دی جا چکی ہیں، جبکہ وہ 50 نمبر حاصل کرنے کے باوجود ویٹنگ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے منتخب نمائندوں پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے ان کے مسئلے کو مثر انداز میں متعلقہ فورمز پر نہیں اٹھایا، جس کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کا مستقبل دا پر لگا ہوا ہے۔امیدواروں نے بتایا کہ 5 اگست کو اسپیشل کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس اجلاس میں سکھر سٹی کے پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی امیدواروں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے میرٹ اور اسکور کی بنیاد پر آفر آرڈرز جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پرامن اور آئینی طریقے سے اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر 5 اگست کو اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے اور آفر آرڈرز جاری کرنے کے حوالے سے واضح پیش رفت نہ ہوئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامن مارچ کرتے ہوئے بلال ہاس اور سندھ اسمبلی کے گھیرا سمیت احتجاج کے دیگر جمہوری راستے اختیار کریں گے۔مظاہرین نے سندھ حکومت، محکمہ تعلیم، اسپیشل کمیٹی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی 2021 کے سکھر سٹی کے ویٹنگ امیدواروں کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور میرٹ و اسکور کے مطابق فوری طور پر آفر آرڈرز جاری کیے جائیں تاکہ پانچ سال سے روزگار کے منتظر امیدواروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔احتجاج میں محفوظ احمد، ماجد علی اور علی رضا سمیت بڑی تعداد میں پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی امیدوار شریک تھے، جنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    Related Posts

    روز کتنے انڈے کھانا صحت کیلئے صحیح؟ پورا انڈا کھائیں یا صرف سفید، جانئے پروٹین سے لے کر کیسٹرول تک کی ضروری باتیں

    ٹنڈر پر لڑکی نے بنائی آئی ڈی، بیٹھے بیٹھے کمانے لگی کروڑوں، بینک بیلنس دیکھ کر پولیس نے پکڑ لیا سر 

    ایران پر پھر سے حملہ کرے گا اسرائیل؟  رد کی سبھی فوجی چھٹیاں، نیتن یاہو بنا رہے بڑا پلان

    مقبول خبریں

    ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات،

    روز کتنے انڈے کھانا صحت کیلئے صحیح؟ پورا انڈا کھائیں یا صرف سفید، جانئے پروٹین سے لے کر کیسٹرول تک کی ضروری باتیں

    ٹنڈر پر لڑکی نے بنائی آئی ڈی، بیٹھے بیٹھے کمانے لگی کروڑوں، بینک بیلنس دیکھ کر پولیس نے پکڑ لیا سر 

    ایران پر پھر سے حملہ کرے گا اسرائیل؟  رد کی سبھی فوجی چھٹیاں، نیتن یاہو بنا رہے بڑا پلان

    نہر ،نالے اور مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر 5 کمسن بچے جاں بحق

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.