دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دیر سٹی شہاب الدین خان نے انتہائی حساس چوکی/چیک پوسٹ دوبندو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ایچ او تھانہ دیر سٹی نے اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ، تھرمل ویپن اور نائٹ ویژن آلات کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوامی تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس رہا جائے۔

