سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سیالکوٹ پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل عنصر جاوید 2019ء میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر جام شہادت نوش فرما گئے تھے۔قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افیسران کی شہید کے گھر گئے اور اس کی فیملی سے ملاقات کی جبکہ قبر پر حاضری دی اور شہید کو سلامی پیش کی.اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے اپنے پیغام کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

