Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مریم نواز نے پانی کی بوتلوں پر چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صاف پینے کے پانی کی بوتلوں پر چارجز عائد کرنے کی ابتدائی تجویز مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز تک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    Chief Minister Maryam Nawaz has rejected the proposal to impose charges on bottled drinking water.

    She has also directed that a daily progress report be submitted on the bottled drinking water pilot project currently underway in four districts. pic.twitter.com/0Yh6BzxFIL

    — PMLN (@pmln_org) August 6, 2026


    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے خصوصی اجلاس میں چار اضلاع میں جاری کلین ڈرنکنگ واٹر پائلٹ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کی روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے بہاولپور، رحیم یار خان اور خوشاب کے ڈپٹی کمشنرز کو عوامی فیڈبیک حاصل کرنے اور پانی کی روزانہ ضروریات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 864 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر جاری ہے جبکہ مزید 1,913 پلانٹس پر جلد کام شروع کیا جائے گا، پائلٹ منصوبے کے تحت چار اضلاع میں 19 لیٹر کی 10 ہزار بوتلیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے 1,886 منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں صوبے بھر میں 670 بوٹلنگ پلانٹس کے قیام اور 4,020 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، منصوبے کے تحت 335 پلانٹس پر روزانہ 5 ہزار لیٹر جبکہ مزید 335 پلانٹس پر روزانہ 10 ہزار لیٹر صاف پانی تیار کیا جا سکے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی پہنچانا میرا عزم ہے، پینے کا صاف پانی پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے، جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، وہاں ہر صورت بوتلوں میں بند پانی پہنچائیں گے، عوام بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو سر پر پانی لے جاتے دیکھ کر ناقابل بیان تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس کا مکمل طو رپر فنکشنل نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دے امر ہے، دوردراز علاقوں میں پانی کی خاطر تپتی دھوپ اور کٹھن راستوں کی صعوبتیں برداشت کرنے کا وقت ختم ہوا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مختصر مدت میں کلین ڈرنکنگ واٹر گھر گھر تک فراہمی ممکن بنا دی گئی، کلین ڈرنکنگ بوٹلڈ واٹر پراجیکٹ کے تحت روزانہ لاکھوں لیٹر پانی عزت و احترام کے ساتھ دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے، کلین ڈرنکنگ واٹر محض سہولت نہیں بلکہ عوام کی صحت، سکون اور وقار کی پختہ ضمانت ہے۔

    Related Posts

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

    مقبول خبریں

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

      کنگن پور: ایمبولینس اور لوڈر رکشے میں خوفناک تصادم، ڈرائیور اور بزرگ خاتون جاں بحق

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.