Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان کو کوئی پچھتاوا نہیں، کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، قاسم و سلیمان خان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما عمران خان کے بیٹوں نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپنے والد سے سات ماہ سے ملاقات نہیں ہوسکی اور وہ ان کی صحت کے لیے فکر مند ہیں۔
    بی بی سی کے مطابق قاسم اور سلیمان خان کا کہنا تھا کہ ’آخری مرتبہ ہماری ان سے مارچ میں فون پر بات ہوئی۔ اس کے بعد ان کے خاندان کو ان سے ملنے کی یا بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘
    انھوں نے کہا کہ ’عدالت کے مطابق ہمیں ان سے ہر دو ہفتے میں بات کرنی ہے۔ لیکن اس مرتبہ یہ طویل ترین عرصہ ہو گیا ہے جب ان سے بات نہیں ہوئی۔ ‘
    عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا کہنا تھا کہ انھیں کسی نامعلوم وجہ سے پاکستان کا ویزا جاری نہیں کیا جا رہا کہ وہ پاکستان جا کر اپنے والد سے ملاقات کرسکیں۔
    انھوں نے کہا ’ہمارے پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں اور ویزا جاری نہ کیے جانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔‘
    ان کا کہنا تھا ان کے والد کا علاج قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے جو ’تشدد کی ہی ایک شکل ہے۔‘
    عمران خان کے خلاف قائم مقدمات اور ان کی سزا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے والد پاکستان کے نظام میں بد عنوانی سے بہت خائف تھے۔ وہ ہمیں پانچ اور سات سال کی عمر کے بچوں کو بدعنوانی کے خلاف سمجھاتے تھے تو یہ دیکھنا بہت ہی تکلیف دہ ہے کہ خود انھیں بد عنوانی کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔‘
    عمران خان کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کے کروڑوں ووٹرز اور حامیوں کے لیے بھی غلط ہے کہ انھیں جیل کی سلاخوں کے پیھچے قید کیا گیا ہے۔‘
    حکام کے ساتھ آزادی کے بدلے کسی ممکنہ ڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ ان کے والد کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔ ’وہ جسمانی طور پر کمزور ہو چکے ہیں لیکن وہ ذہنی طور پر بہت طاقتور انسان ہیں‘۔
    اس سوال پر کے کیا انھیں اپنے کسی اقدام کا پچھتاوا ہو گا؟
    عمران خان کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے آج تک جو کچھ کیا انھیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں۔ ’ہم نے جب بھی ان سے بات کی اس سے کبھی پچھتاوے کا تاثر نہیں ملا۔‘

    Related Posts

    صوبائی حکومت کی  ترجیحات میں صحافیوں کے مسائل کا حل، امن کا قیام اور عام آدمی کو ریلیف دینا شامل ہے:ثمر ہارون بلور 

    سیالکوٹ: اینٹی سموگ کمیٹی کا اہم اجلاس، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

    ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ: صدیوں پرانی مذہبی رواداری اور محبت کی انوکھی مثال

    مقبول خبریں

    صوبائی حکومت کی  ترجیحات میں صحافیوں کے مسائل کا حل، امن کا قیام اور عام آدمی کو ریلیف دینا شامل ہے:ثمر ہارون بلور 

    سیالکوٹ: اینٹی سموگ کمیٹی کا اہم اجلاس، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

    ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ: صدیوں پرانی مذہبی رواداری اور محبت کی انوکھی مثال

    پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور: 189ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 786 اے ایس آئی تربیت مکمل کرکے فورس کا حصہ بن گئے

    ٹک ٹاکر ‘مسٹر پتلو’ کی مہندی حادثہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد ڈسکہ عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت منظور

    بلاگ

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.