Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز اور جائیکا کے صدر کی ملاقات، فیصل آباد واٹر سپلائی ماڈل کی پورے صوبے میں توسیع کا فیصلہ!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    "وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا کی وفد کے ہمراہ ملاقات"

    🔸لاہور آمد پرجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم

    🔸پنجاب میں جائیکا کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

    🔸عوامی… pic.twitter.com/kDTALhRJSm

    — PMLN (@pmln_org) August 5, 2026


    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے لاہور آمد پر جائیکا کے وفد کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں، ترجیحی شعبوں میں اشتراک کار اور پنجاب میں جاری جائیکا کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ ملاقات فیصل آباد میں واٹر سپلائی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ تعلیم، صحت، غذائیت، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جائیکا کے تعاون سے فیصل آباد کی طرز پر واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور اربن انفراسٹرکچر ماڈل کو پنجاب کے دیگر شہروں تک توسیع دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے زچہ و بچہ کی صحت، صاف پانی کی فراہمی، معیاری تعلیم، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جائیکا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی کے لیے جائیکا کا اشتراک قابلِ تحسین ہے، جبکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی، تربیت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی اس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، انہوں نے بچیوں اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کو حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل قرار دیا۔

    اس موقع پر جائیکا کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے کہا کہ ادارہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    Related Posts

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    مقبول خبریں

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کا تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.