لاہور :(PTV) کے سینیئر اور نامور پروڈیوسر جبکہ معروف شاعر محمد سلیم طاہر حرکتِ قلب بند ہونے (دل کا دورہ پڑنے) کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے اچانک انتقال سے ادبی اور میڈیا کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن ۔ محمد سلیم طاہر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر 1:30 بجے مسجد یارسول اللّہ گلشن راوی لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم محمد سلیم طاہر کا شمار پی ٹی وی کے ان شاندار تخلیق کاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے ٹیلی ویژن کی پروڈکشن اور ڈائریکشن میں یادگار کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مقبول اور معیاری پروگرامز، ڈرامے اور شوز تخلیق کیے جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ ٹیلی ویژن پروڈکشن کے ساتھ ساتھ وہ شعر و ادب بالخصوص اردو شاعری میں بھی ایک منفرد مقام رکھتے تھے، اور ان کے چاہنے والے ان کے اشعار اور ادبی ذوق کو ہمیشہ یاد رکھیں گے
ان کے انتقال پر شوبز شخصیات، ساتھی پروڈیوسروں، ادیبوں اور مداحوں کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے، جنہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے

