بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
سوشل میڈیا پر محکمہ جنگلات میں مبینہ تقرریوں اور ان سے متعلق صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا نام جوڑ کر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان کے مطابق محکمہ جنگلات سے متعلق بھرتیوں، تقرریوں یا انتظامی معاملات کا صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ محکمہ جنگلات سے متعلق تمام انتظامی اور بھرتیوں کے معاملات متعلقہ محکمہ اور مجاز حکام کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، جبکہ وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں پر یقین کرنے کے بجائے مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔


