قصور(محمدوقاص اشرف کی رپورٹ)
کیا بجلی کے بڑھتے بلوں کے پیچھے یہی مافیا ہے؟عوام مہنگی بجلی کے بلوں تلے پس رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بجلی چوری میں ملوث عناصر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں قصور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے 30 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری عنصر علی ولد خادم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم، جو بظاہر معزز قانونی پیشے سے وابستہ تھا، سال 2023 سے 2025 کے دوران بجلی چوری کے 30 مقدمات میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچتا رہا ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم اکیلا کام کرتا تھا یا اس کے ساتھ دیگر افراد بھی اس نیٹ ورک میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بجلی چوری سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان پہنچتا ہے، جس کا بوجھ بالآخر ایمانداری سے بل ادا کرنے والے صارفین پر بھی پڑتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے



