Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوبرا گینگ 400 سے ذائد افراد سے بھتہ وصولی مقدمات درج نہیں کروائے سی سی ڈی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اٹک (بے نقاب نیوز رپورٹ) کوبرا گینگ کے مبینہ سربراہ ضرغام اللہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد اگرچہ شہریوں نے ایک حد تک سکھ کا سانس لیا، تاہم مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گینگ کے مبینہ اشتہاری رکن عاصم کی گرفتاری یا اس کے بارے میں حتمی معلومات سامنے آنے تک خوف مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق عاصم کی تلاش تیز کر دی گئی ہے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک فرار ہو چکا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب اس خطرناک گینگ کا برسوں تک سرگرم رہنا اور مقامی سطح پر اس کے مبینہ نیٹ ورک کی موجودگی نے اٹک پولیس کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضرغام اللہ اور اس کے ساتھیوں پر قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔
    تحقیقاتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گینگ کے خوف کے باعث چار سو سے زائد ایسے متاثرین بھی سامنے نہیں آئے جن سے مبینہ طور پر بھتہ یا تاوان وصول کیا گیا، کیونکہ وہ جان و مال کے تحفظ کے خدشات کے باعث پولیس سے رجوع کرنے سے گریز کرتے رہے۔ ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
    ذرائع کے مطابق گینگ کا نیٹ ورک اٹک کے مختلف علاقوں تک پھیلا ہوا تھا، جہاں مبینہ سہولت کار کاروباری شخصیات اور صاحبِ حیثیت افراد سے متعلق معلومات فراہم کرتے تھے، جس کے بعد انہیں مبینہ طور پر بھتہ کے لیے نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ضرغام اللہ مبینہ طور پر جوئے کے اڈوں سے بھتہ وصول کرتا تھا اور بعض مواقع پر بکیوں کو بھی لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث رہا۔ چند ہی برسوں میں اس کا نام علاقے میں خوف اور دہشت کی علامت بن گیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے آپریشن کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ مبینہ سہولت کاروں، پناہ دینے والے افراد، مالی معاونت کرنے والوں اور گینگ سے ممکنہ روابط رکھنے والے عناصر کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر تحقیقات کے دوران کسی سرکاری اہلکار یا ادارے سے وابستہ فرد کا کردار سامنے آیا تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    تحقیقات سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد صرف کوبرا گینگ کا خاتمہ نہیں بلکہ اس پورے مبینہ نیٹ ورک، اس کی مالی معاونت، سہولت کاری اور پشت پناہی کرنے والے تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا بھی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔

    Related Posts

    ملک امتیاز احمد مانگٹ کی بطور ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال ترقی پر فیئر ویل تقریب

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ڈسکہ کا دورہ کیا

    فزیوتھراپسٹس کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا خلیق الرحمن

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.