بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بے نقاب نیوز)
شدید گرمی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15 اگست تک توسیع کی جائے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے فقدان اور امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر گرم علاقوں کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی موسمِ گرما کی تعطیلات میں 15 اگست تک توسیع کی جائے۔
یکم اگست سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ موجودہ حالات میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ بلوچستان کے گرم علاقوں میں درجہ حرارت اب بھی انتہائی بلند ہے جبکہ اکثر تعلیمی اداروں میں بجلی کی عدم دستیابی، پنکھوں اور ٹھنڈے پانی جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کو شدید گرمی میں کئی گھنٹے تعلیمی اداروں میں گزارنے پر مجبور کرنا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بھی مکمل طور پر تسلی بخش نہیں، جس کے باعث والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔ طلبہ، والدین اور اساتذہ کے تحفظ اور صحت کو مقدم رکھتے ہوئے حکومت کو زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ طلبہ کے بہترین مفاد میں گرم علاقوں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں کم از کم 15 اگست تک توسیع کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ موسم کی شدت میں کمی آنے اور حالات بہتر ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا محفوظ اور مؤثر انداز میں آغاز ممکن ہو سکے۔


