لاہور: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر قانونی شکنجے میں آ گئے ہیں، اور ان کے خلاف لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک اور سنگین مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ نیا مقدمہ ساتھی ٹک ٹاکر عائشہ شرافت المعروف عائشہ جٹ کی مدعیت اور درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کی ایما پر میرے اوپر لڑکوں نے تشدد کیا جس کی مبینہ ویڈیو منظر عامر پر آگئی ہے pic.twitter.com/wJajmL2nW3
— Arshad Ali (@ArshadAliUmar) July 27, 2026
پولیس حکام کے مطابق اس مقدمے میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھ ساتھ میر شفیع اور دو نامعلوم لڑکیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لڑائی جھگڑے، تشدد، ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دینے سمیت تعزیراتِ پاکستان کی مختلف سخت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد رات گئے راجب بٹ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

