Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور بوٹ فارمز کے تانے بانے بھارت سے مل گئے، ملک، فوج، آرمی چیف کیخلاف مواد وائرل کرنے والا شخص گرفتار، عطا تارڑ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم کو کچھ اہم حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی اداروں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس فراہم کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا، جس کی فراہم کردہ ڈیجیٹل سروسز کے تانے بانے بھارت سے ملتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف مواد کو وائرل کرنے کے لیے ادائیگیاں بھارت سے کی جا رہی تھیں اور تحقیقات کے دوران اس شخص سے تمام اہم معلومات حاصل کی گئیں۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بوٹ فارمز کے ذریعے مس انفارمیشن کا ایک پورا نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا، جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ پاکستان، اس کی سالمیت، حکومت، فوج، آرمی چیف اور دیگر اداروں کے خلاف مواد کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ دورانِ تفتیش گرفتار شخص نے انکشاف کیا کہ اسے موصول ہونے والے زیادہ تر مواد کا تعلق آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت شروع سے یہ مؤقف اختیار کرتی آئی ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا اور کشمیر کا پاکستان سے رشتہ کمزور کرنا چاہتی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کشمیر کاز یا کشمیری عوام کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں، اگر وہ واقعی کشمیر کاز سے مخلص ہیں تو انتخابات میں حصہ لیں۔
    انہوں نے کہا کہ ان عناصر نے پرتشدد احتجاج کے ذریعے کشمیری پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، تشدد کی سیاست کو فروغ دیا اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان عناصر کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں اور حکومت کے پاس اس حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ اور ڈنڈوں کے زور پر ایسی تحریک چلانے کی کوشش کی گئی جس کا نہ کشمیر کاز سے تعلق تھا اور نہ ہی کشمیری عوام کے مفاد سے۔ان کا کہنا تھا کہ ان سازشی عناصر کا مقصد ایسی صورتحال پیدا کرنا تھا جس سے کشمیری عوام کو نقصان پہنچے اور پاکستان سے ان کا رشتہ کمزور ہو۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیری عوام نے تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ نہ ٹوٹ سکتا ہے اور نہ کمزور ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے ملک مخالف مہم چلائی گئی، جبکہ اس تمام مواد کی ادائیگیاں بھارت سے کی جاتی رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمن سے فنڈنگ لے کر پاکستان، افواجِ پاکستان اور ملکی قیادت کے خلاف نفرت پر مبنی ڈس انفارمیشن مہم چلائی گئی۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کیے گئے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پرانی ویڈیوز کو کشمیر سے جوڑ کر پھیلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص سے تحقیقات جاری ہیں اور مس انفارمیشن کا تدارک حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرتی ہے اور عسکری محاذ کے بعد سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت سے دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، اور ان شاء اللہ پاکستان ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

    Related Posts

    پہلا ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیزٹیم پہلی اننگزمیں 311رنزبناکرآئوٹ، محمدعلی کی چاروکٹیں

    چکوال:گہرے تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے

    سیاست آلودہ ہو چکی 2028،کا اسمبلی انتخاب نہیں لڑوں گا  : سدارامیا کا بڑا اعلان

    مقبول خبریں

    پہلا ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیزٹیم پہلی اننگزمیں 311رنزبناکرآئوٹ، محمدعلی کی چاروکٹیں

    چکوال:گہرے تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے

    سیاست آلودہ ہو چکی 2028،کا اسمبلی انتخاب نہیں لڑوں گا  : سدارامیا کا بڑا اعلان

    نندن نیلیکانی کی قیادت میں امتحانی اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس دی جائے گی تشکیل، مودی

    دھرمیندر پردھان کااستعفیٰ  نوجوانوں کی جدوجہد کی کامیابی مودی  معافی مانگیں: پون کھیڑا

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.