ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے تھانہ نصرپور کی حدود میں درگاہ حضرت مصری شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں منعقدہ میلے کا دورہ کیا گیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ایس ایس پی نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران سے بریفنگ بھی لی اور داخلی و خارجی راستوں، پولیس پکٹس، پارکنگ ایریاز اور ہجوم کے نظم و نسق کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا ایس ایس پی نے کہا کہ درگاہ پر آنے والے تمام زائرین کی جان و مال کا تحفظ ٹنڈوالھیار پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عرس مبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی رسومات ادا کر سکیں۔

