میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں: سکول کے گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش برآمد، تحقیقات جاری
میاں چنوں ! نواحی گاؤں 119/15 ایل میں ایک نوجوان کی لاش سکول کے گراؤنڈ سے برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان شفقت گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔ آج صبح اس کی لاش سکول کے گراؤنڈ سے ملی، جس پر اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے ابتدائی مؤقف کے مطابق لاش پر کسی قسم کے ظاہری تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔ بظاہر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہو، تاہم واقعے کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق سامنے آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

