سانگھڑ اشفاق سلہری سے
سانگھڑکے علاقے کنڈیاری میں چند روز قبل پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی ثمینہ چانڈیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی اسپتال (لال بتی) میں دورانِ علاج انتقال کر گئیں۔یاد رہے کہ کنڈیاری کے کھڈ محلہ میں پیش آنے والے اسی واقعے میں ان کی بیٹی خوشبو چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی، جبکہ ثمینہ چانڈیو کو شدید زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ کئی روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔ثمینہ چانڈیو کے انتقال کے بعد علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔ واقعے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین کے جاں بحق ہونے پر اہلِ علاقہ اور لواحقین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، شفاف تحقیقات کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

