Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت اقدامات؛ ریکارڈ بارشوں کے باوجود پنجاب کے شہروں میں گھنٹوں کے اندر نکاسی آب مکمل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہنگامی اقدامات اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت صوبے کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا کے قیام اور ایک ہزار سے زائد جدید مشینری و عملے کی چوبیس گھنٹے موجودگی کے باعث ہفتوں کا کام اب گھنٹوں میں سمٹ آیا ہے، اور طوفانی بارشوں کے باوجود شہروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔
    ضلع گجرات میں تین گھنٹوں کے اندر اندر مون سون کی شدید بارشوں سے جمع ہونے والا سارا پانی صاف کر دیا گیا، جس پر شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
    بارشوں کے ریکارڈ اعداد و شمار اور ڈیموں کی صورتحال
    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 250 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 139، منڈی بہاؤالدین میں 138، نارووال میں 117، حافظ آباد میں 85، چکوال میں 70، اوکاڑہ میں 64، گجرات میں 49، جھنگ میں 35، لیہ میں 33 اور جہلم میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
    پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 57 فیصد، منگلا ڈیم میں 38 فیصد جبکہ بھاکڑا، تھین اور پونگ ڈیموں میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔
    پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 17 شہری جاں بحق اور 107 زخمی ہوئے ہیں۔ ان جانی نقصان میں کچے و بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے سے 12، آسمانی بجلی گرنے سے 2 اور کرنٹ لگنے سے 3 اموات شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے مالی نقصانات کا فوری ازالہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ دریاؤں، ڈیموں، بیراجوں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کے گرد حفاظی انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مون سون اور سیلابی صورتحال میں دریاؤں، نہروں اور برساتی نالوں کے قریب جانے یا نہانے کا خطرناک کھیل ہرگز نہ کھیلیں، اور کمزور و بوسیدہ عمارتوں یا چھتوں سے دور رہیں۔

    Related Posts

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    مقبول خبریں

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    قصداً ’نو بال‘ پھینکنے پر اب ملے گی سخت ترین سزا، کرکٹ میں نیا اصول نافذ

    مودی جی! غرور چھوڑ کر طلبہ کی آواز سنیں اور ان کے 3 مطالبات فوری پورے کریں‘، راہل گاندھی

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.