مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری: وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک تاحال بحال نہ ہو سکےمٹیاری: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ مقام پر ریسکیو اور بحالی کا آپریشن مسلسل جاری ہے حادثے کے باعث اپ ریلوے ٹریک ایک کلومیٹر سے زائد حصے تک شدید متاثر ہو کر اکھڑ گیا ڈی ریلنگ کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک کا بھی بڑا حصہ متاثر اور اکھڑ گیا ریلوے انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں متاثرہ مال بردار ٹرین کی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام جاری ہے دوسرے مرحلے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈاؤن ٹریک آج شام تک بحال کر کے ریلوے ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی جائے

