لاہور:فیصل آباد کے معروف صنعت کار اور ستارہ کیمیکل کے مالک میاں محمد ادریس کو لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف مبینہ طور پر 12 ارب روپے کی بجلی چوری کے مقدمے میں کارروائی جاری ہے اور ان کا نام پی سی ایل میں شامل تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ روز بیرونِ ملک روانگی کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک کر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسی کیس میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے فیسکو کے دو سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرز، خورشید عالم اور سعید اختر، کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ملی بھگت سے اربوں روپے کی بجلی چوری میں سہولت فراہم کی۔ تاہم، اس معاملے میں متعلقہ اداروں کی قانونی کارروائی جاری ہے اور حتمی فیصلہ عدالت کرے گی
اربوں کی بجلی چوری کیس ، ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی: ملک کے بڑے کاروباری گروپ کے مالک کی فرار کی کوشش ناکام

