بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ، مستونگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ تعلیم بلوچستان کی ایک بس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے پنجگور جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کا نشانہ بنی۔ زخمیوں کی شناخت ظہور احمد، عبدالستار، نصیر حسین اور تنویر احمد ساکنان پنجگور کے ناموں سے ہوئی ہے اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں.

