سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
پولیس نے قتل کے دو مقدماتِ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ اور تھانہ صدر کے ایک ایک قتل کے مقدمہ میں تہذیب عرف پاہ ولد ظفر اقبال، سکنہ نیا میانہ پورہ قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے اس کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا تھا۔گذشتہ روز پولیس کو تہذیب کے ٹھکانے کے بارے میں مخبری ہوئی تو پولیس نے مخبری کی بناء پر چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم تہذیب کو گرفتار کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم نے 2022ء اور 2023ء میں دو افراد کا قتل کیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے ملزم سے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

