سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
ایک پل کا ٹوٹنا ہزاروں لوگوں کی پریشانی کا باعث بن گیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن سے ملحقہ علاقہ بجوات کا جنگل والا پل گزشتہ سیلاب میں ٹوٹ کر تباہ ہو گیا تھا مگر یہ پل آج بھی مکمل تعمیر کا منتظر ہے۔علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پل کی تعمیر کے بارے میں کئی بار ارباب اختیار کو باور کروایا ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔ان مکینوں کا کہنا ہے اب پھر سیلاب متوقع ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔لہذا اصلاح احوال کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

