Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیفا ورلڈ کپ،امریکی معیشت  متاثر ، پیداواری صلاحیت میں 11.7 ارب ڈالر تک کمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ورلڈ کپ کے دوران ملازمین کی غیرحاضری، تاخیر سے دفتر آنے اور جلدی جانے کے باعث عالمی سطح پر پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز نے جہاں دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو اپنی جانب متوجہ رکھا، وہیں امریکا میں دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے باعث امریکی معیشت کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 11.7 ارب ڈالر تک کمی واقع ہوئی۔

    این ڈی ٹی وی پرافٹ نے ورک فورس مینجمنٹ کمپنی UKG کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ملازمین کی غیرحاضری، تاخیر سے دفتر پہنچنے اور قبل از وقت روانگی کے باعث عالمی سطح پر تقریباً 17 ارب ڈالر کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی جس میں امریکا کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔

    ورک پلیس پلیٹ فارم Envoy کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی مردوں کی قومی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے اگلے روز دفاتر میں حاضری سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ 7 جولائی کو دفتر آنے والے ملازمین کی تعداد میں 26 فیصد جبکہ ملازمین کے اندراج میں 11.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کمی رواں سال سپر باؤل کے اگلے روز دیکھی جانے والی حاضری میں کمی کے مقابلے میں تقریباً دس گنا زیادہ تھی۔

    اسی دوران کلائنٹس، انٹرویوز اور سپلائرز سمیت دفتری وزیٹرز کی آمدورفت میں بھی 32 فیصد کمی دیکھی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے دفاتر بند کرنے کے بجائے ملاقاتیں اور کاروباری سرگرمیاں مؤخر کر دیں۔

     

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد دفاتر میں حاضری بتدریج معمول پر آنے لگی، اگرچہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔

    دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں 80 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی متوقع ہے۔

    فیفا نے اعلان کیا ہے کہ سلووینیا کے ریفری سلاوکو وِنچیچ فائنل میچ میں فرائض انجام دیں گے۔

    2010 کی عالمی چیمپئن اسپین دوسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیل رہی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا 1978، 1986 اور 2022 کے بعد چوتھی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا۔

    Related Posts

     پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ،آٹھ افرادہلاک

    امرناتھ یاترا کے دونوں راستے 19 جولائی سے عارضی طور پر بند

    فیفا ورلڈ کپ فائنل؛ کراچی میں میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا اہتمام

    مقبول خبریں

     پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ،آٹھ افرادہلاک

    امرناتھ یاترا کے دونوں راستے 19 جولائی سے عارضی طور پر بند

    فیفا ورلڈ کپ،امریکی معیشت  متاثر ، پیداواری صلاحیت میں 11.7 ارب ڈالر تک کمی

    فیفا ورلڈ کپ فائنل؛ کراچی میں میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا اہتمام

    فیفا ورلڈ کپ فائنل: شکیرا اور برنا بوائے کی ہاف ٹائم شو کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.