Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’پیٹرول بحران ‘ کیا مافیا آج بھی طاقتور ہے؟ کمیشن رپورٹ ضرور پڑھیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( بے نقاب تحقیقی رپورٹ)
    جون 2020 میں پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین پیٹرول بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں، سپلائی کی بندش اور مصنوعی قلت نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ اب انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ نے اس بحران کی ایسی پرتیں کھولی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر یہ سوال زندہ کر دیا ہے کہ آیا اس بحران کے اصل ذمہ داروں کا مکمل احتساب کبھی ہو سکا؟ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر قائم کیے گئے انکوائری کمیشن، جس کی سربراہی اسوقت کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابو بکر خدا بخش نے کی ان پر سخت دباو اور اتنی بڑی آفر کی گئی کہ انکے علاوہ کوئی اور ہوتا تو شائد پٹرول بحران کی پرتیں کھبی نہ کھلتی لیکن ایماندار افسر ابوبکر خدا بخش اعوان نے اپنی ایک دلیر اور کمیشن کے اہم ممبر کے ساتھ مشاورت کے بعد 21 ابواب پر مشتمل رپورٹ میں واضح کیا کہ بحران اچانک پیدا نہیں ہوا بلکہ یہ ریگولیٹری اداروں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بعض ریفائنریز اور متعلقہ حکام کی مسلسل غفلت، کمزور نگرانی اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ تھا۔
    رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود عوام کو اس کا فائدہ منتقل نہیں کیا گیا۔ اس کے برعکس بعض کمپنیوں پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سستا تیل ذخیرہ کر کے بعد میں مہنگے داموں فروخت کیا، جس سے اربوں روپے کا غیر معمولی منافع حاصل کیا گیا جبکہ عام شہری بحران کا شکار رہے۔
    تحقیقات میں اوگرا، پٹرولیم ڈویژن، پانچ بڑی ریفائنریز اور 66 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ کمیشن نے نشاندہی کی کہ بعض کمپنیوں نے لازمی ذخائر برقرار رکھنے کی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی جبکہ ریگولیٹری نگرانی بھی مؤثر ثابت نہ ہو سکی۔
    یہ انکشافات اس وقت سامنے آنے والی ابتدائی تحقیقات اور میڈیا رپورٹس سے بھی مطابقت رکھتے ہیں، جن میں مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی، درآمدات میں تاخیر اور سپلائی چین کی بدانتظامی کو بحران کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں نے بھی متعدد کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں، جرمانوں اور لائسنسوں کے جائزے کی سفارشات پیش کیں۔
    تاہم اہم سوال آج بھی برقرار ہے اگر بحران کی وجوہات، ذمہ داریاں اور کمزوریاں برسوں پہلے سامنے آ چکی تھیں تو کیا اس کے بعد ایسا نظام قائم کیا گیا جس سے مستقبل میں ایسے بحرانوں کا راستہ روکا جا سکے؟ توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ریگولیٹری نگرانی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی، شفاف درآمدی نظام اور بروقت احتساب یقینی نہیں بنایا جاتا، اسی نوعیت کے بحران دوبارہ جنم لے سکتے ہیں۔
    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رپورٹ صرف 2020 کے بحران کی داستان نہیں بلکہ پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر میں موجود ان دیرینہ انتظامی اور ریگولیٹری مسائل کی نشاندہی بھی کرتی ہے جن کے حل کے بغیر عوام کو بار بار قلت، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    Related Posts

     ٹی ٹوئنٹی سیریز: تیسرے میچ میں سری لنکا کی شاندار فتح، مگر سیریز پاکستان کے نام

    فلم ’کنگ‘ اور شاہ رخ خان کی سالگرہ: مداحوں کی بڑی امیدیں

    بریسٹ کینسر اور باڈی ہارمونز کے درمیان کنکشن: ایسٹروجن لیول، پیریڈز، پریگننسی اور مینوپاز کیسے بڑھا سکتے ہیں کینسر کا خطرہ؟

    مقبول خبریں

     ٹی ٹوئنٹی سیریز: تیسرے میچ میں سری لنکا کی شاندار فتح، مگر سیریز پاکستان کے نام

    فلم ’کنگ‘ اور شاہ رخ خان کی سالگرہ: مداحوں کی بڑی امیدیں

    بریسٹ کینسر اور باڈی ہارمونز کے درمیان کنکشن: ایسٹروجن لیول، پیریڈز، پریگننسی اور مینوپاز کیسے بڑھا سکتے ہیں کینسر کا خطرہ؟

    تنہائی سے صحت پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کا انکشاف

    تیسراٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے سری لنکاکوجیت کیلئے169رنزکاہدف دیدیا

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.