بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی وزیر نوابزادہ خالد حسین خان مگسی کی خصوصی کاوشوں سے انڈس ہسپتال جھل مگسی کی سافٹ لانچنگ کامیابی سے عمل میں آ گئی ہے۔ یہ منصوبہ ضلع کے عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔انڈس ہسپتال کا قیام عوامی خدمت، بہتر صحت اور فلاحی اقدامات کے حکومتی عزم کا عملی مظہر ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ہسپتال جلد ہی مکمل استعداد کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے فعال ہو جائے گا اور ضلع بھر کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

