میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں آج علامہ اقبال روڈ پر ایک راہگیر گاڑی میں سوار خاتون کا موبائل فون دورانِ سفر سڑک پر گر گیا، مگر انہیں اس کا علم نہ ہو سکا۔ یہ منظر صدر میاں چنوں موبائل یونین شیخ کلیم اللہ اور نائب صدر آصف ظہیر نے آنکھوں سے دیکھا۔ اسی دوران ایک شخص نے موبائل اٹھا کر اپنی جیب میں رکھ لیا، مگر ہم نے فوراً اس کا تعاقب کر کے موبائل اپنی تحویل میں لے لیا۔چند لمحوں بعد اسی خاتون کی کال موصول ہوئی، جس پر انہیں پاپولر موبائل شاپ بلایا گیا اور مکمل تصدیق کے بعد ان کا موبائل فون بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔

