(ڈویزنل بیورو چیف سکھر نصیر احمد لاشاری سے)
سکھر مہر اور جتوئی برادریوں کے تنازع پر جرگہ، دونوں فریقین پر 18 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدسکھر میں سردار علی گوہر خان، سردار ڈاکٹر ابراہیم جتوئی، سردار میر عابد حسین جتوئی، غوث بخش خان مہر اور دیگر معززین کی سربراہی میں مہر اور جتوئی برادریوں کے دوگرپوں میں جاری تنازع کے سلسلے میں ایک جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں دونوں فریقین کے حوالے سے فیصلہ سنایا گیا۔جرگے کے فیصلے کے مطابق:سکھر ضلع میں مہر برادری پر 5 کروڑ 42 لاکھ روپے اور جتوئی برادری پر 3 کروڑ 18 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا شکارپور ضلع کے مہر برادری کو 3 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار روپے اور جتوئی برادری کو 6 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔جرگے کے فیصلے کے تحت مجموعی طور پر مہر برادری پر 9 کروڑ 22 لاکھ روپے، جبکہ جتوئی برادری پر 9 کروڑ 34 لاکھ روپے کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔جرگے میں بتایا گیا کہ سکھر اور شکارپور اضلاع میں دونوں برادریوں کے مابین چلنے والے اس تنازع کے دوران مجموعی طور پر 57 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے، جبکہ 100 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جرگے میں دونوں فریقین کو امن و امان برقرار رکھنے، فیصلے پر عمل درآمد کرنے اور مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

