Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہالینڈ کا جادو نہ چل سکا، سیمی فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ کی امیدوں کا نیا مرکز،جوڈ بیلنگھم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    MIAMI: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناروے کو اضافی وقت میں شکست دے کر فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ٹیم کی امیدوں کا مرکز ایک بار پھر نوجوان اسٹار جوڈ بیلنگھم بن گئے۔
    میامی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو شدید گرمی اور سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا تاہم بیلنگھم کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو ناکامی سے بچاتے ہوئے فتح دلادی۔ انگلینڈ اب 1966 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔
    میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کی جانب سے محتاط انداز میں ہوا تاہم 36ویں منٹ میں ناروے کے اینڈریاس شیلڈرپ نے شاندار شاٹ لگا کر انگلینڈ کے گول کیپر جورڈن پکفورڈ کو چکمہ دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
    انگلینڈ نے فوری جوابی کارروائی کی اور پہلے ہاف کے اضافی وقت میں جوڈ بیلنگھم نے انتھونی گورڈن کے خوبصورت پاس پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
    دوسرے ہاف میں انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوخیل نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے تبدیلیاں کیں اور ایبریچی ایزے اور بوکایو ساکا کو میدان میں اتارا۔ ناروے نے بھی کئی خطرناک حملے کیے تاہم انگلینڈ کی دفاعی لائن مضبوط رہی۔
    اضافی وقت کے آغاز میں بیلنگھم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلا دی۔
    ناروے کے گول کیپر اوریان نی لینڈ نے مورگن راجرز کے شاٹ کو روکنے کی کوشش کی لیکن بیلنگھم نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی۔
    ناروے کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ بھی میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور اضافی وقت میں انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا۔
    انگلینڈ اب ورلڈ کپ کے تیسرے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ اس سے قبل ٹیم 1990 میں جرمنی اور 2018 میں کروشیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کھا چکی ہے جبکہ اب وہ 1966 کی تاریخی فتح کو دہرانے کے لیے پرعزم ہے۔

    Related Posts

    ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں ‘توانائی کے فائر بندی’ کا دعویٰ: زیلینسکی کا اظہار حیرت، ڈیل کی مشروط توثیق

    ریاض ائیرپورٹ حملے میں چھ پاکستانی زخمی، اسحاق ڈار، پاکستان کی حوثیوں کے حملے کی مذمت

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

    مقبول خبریں

    ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں ‘توانائی کے فائر بندی’ کا دعویٰ: زیلینسکی کا اظہار حیرت، ڈیل کی مشروط توثیق

    ریاض ائیرپورٹ حملے میں چھ پاکستانی زخمی، اسحاق ڈار، پاکستان کی حوثیوں کے حملے کی مذمت

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

    پاپ لیو چہاردہم کس مرض میں مبتلا? رواں ہفتے روم کے اسپتال میں آپریشن ہوگا

    ہندوستان کے زرمبادلہ ذخائر میں چار ہفتوں کے دوران 51.1 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ

    بلاگ

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.