Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    برطانیہ کا ریپ کے مجرم شبیر احمد کو پاکستان بدر کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :بی بی سی کے مطابق برطانوی حکومت نے نوعمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو پاکستان بھجوانے کے لیے قانون کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہوم سیکریٹری قانون میں تبدیلی کریں گی تاکہ روچڈیل کے ’گرومنگ گینگ‘ (نابالغوں کو جنسی استحصال کے لیے پھنسانے والے گروہ) کے سرغنہ شبیر احمد کو ملک بدر کیا جا سکے۔
    روچڈیل کے ایم پی پال وا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزرا کو کہہ رہے ہیں کہ ’جلد از جلد قانون بدلیں تاکہ حکام اس بچوں کا ریپ کرنے والے کو برطانیہ سے نکال سکیں۔‘بی بی سی کے مطابق برطانوی حکومت نے نوعمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو پاکستان بھجوانے کے لیے قانون کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہوم سیکریٹری قانون میں تبدیلی کریں گی تاکہ روچڈیل کے ’گرومنگ گینگ‘ (نابالغوں کو جنسی استحصال کے لیے پھنسانے والے گروہ) کے سرغنہ شبیر احمد کو ملک بدر کیا جا سکے۔
    روچڈیل کے ایم پی پال وا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزرا کو کہہ رہے ہیں کہ ’جلد از جلد قانون بدلیں تاکہ حکام اس بچوں کا ریپ کرنے والے کو برطانیہ سے نکال سکیں۔‘73 سالہ شبیر احمد، جنھیں اُن کے متاثرین ’ڈیڈی‘ کے نام سے جانتے تھے، کو گذشتہ ہفتے جیل سے رہا کیا گیا۔شبیر احمد کے پاس برطانیہ اور پاکستان کی دوہری شہریت تھی مگر سنہ 2012 میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ متعدد مرتبہ ریپ اور جنسی جرائم میں ملنے والی سزا کے بعد اُن کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی تاہم متاثرین کو بتایا گیا تھا کہ شبیر احمد کو پاکستان ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ 55 برس پرانا ایک قانون ان کی ملک بدری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
    شبیر احمد کو برطانیہ سے نکالنے کے لیے قانون میں تبدیلی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے وزیرِ داخلہ کو اس مقدمے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔جب اس معاملے میں پیشرفت سے متعلق برطانوی حکومت سے پوچھا گیا تو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ معاملہ اسلام آباد میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا اور ہم غیر ملکی مجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اس ملک میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔‘
    ان کا مزید کہنا تھا گذشتہ حکومتوں کے تجربے سے ظاہر ہے کہ اس ملک کی رضامندی لازمی ہوتی ہے جہاں متعلقہ شخص کو بھیجا جانا ہو اور یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا ’تاہم ہم اس وقت حکومت کے مختلف شعبوں کے ساتھ مل کر اس معاملے کے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘
    ترجمان نے کہا کہ اگرچہ برطانیہ شبیر احمد کو ملک سے نکالنے کے لیے ’اپنے اختیار میں موجود ہر ممکن اقدام‘ کرے گا لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پیچیدہ معاملہ ہے جس کے اثرات اس مخصوص واقعے سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔اس سے قبل وزرا نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت بچوں کے ساتھ ریپ کے مرتکب مجرم کو پاکستان واپس بھیجنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے۔
    73 سالہ شبیر احمد جیل سے رہا ہونے کے بعد اب 24 گھنٹے عملے کی نگرانی والی رہائش گاہ میں رہتے ہیں جہاں وہ جی پی ایس سے منسلک الیکٹرانک نگرانی کا ٹیگ پہنے ہوئے ہیں۔ہوم آفس نے کہا ہے کہ اگر شبیر احمد نے شرائط کی خلاف ورزی کی تو انھیں فوری طور پر دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔

     

    Related Posts

    سپین میں دہشت ناک آتشزدگی، 4برطانوی شہریوں سمیت 12 ہلاک، 23 لاپتہ

     سپین کے جنگلات میں آتشزدگی، 12 ہلاک، 23 لاپتہ

    چین: شدید سیلاب کے بعد سانپوں کی یلغار، 900 زہریلے کوبرا پنجروں سے فرار، کئی شہری زخمی

    مقبول خبریں

    عمران خان اور جمائما کا گھر فروخت کیلئے پیش

    فیفا ورلڈ کپ 2026: 2010 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچا اسپین، بلجیم کو 2-1 سے دی شکست

     سپین کے جنگلات میں آتشزدگی، 12 ہلاک، 23 لاپتہ

    چین: شدید سیلاب کے بعد سانپوں کی یلغار، 900 زہریلے کوبرا پنجروں سے فرار، کئی شہری زخمی

    ’’ آپریشن شعبان‘‘ کا دوسرا روز، فضائی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 9 دہشت گرد ہلاک

    بلاگ

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.