چکوال: رپورٹ: جلیل نقوی
چکوال: تلہ گنگ روڈ پر بلکسر کے قریب العمران ہوٹل کے سامنے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی بلکسر ریسکیو پوائنٹ سے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 25 سالہ شمیم اختر، 31 سالہ محمد اعظم، 6 سالہ معظم اور 4 سالہ محسن علی شامل ہیں، جنہیں جسم کے مختلف حصوں پر خراشیں اور معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

