نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نفیس آرائیں)
تھانہ دوڑ کی حدود میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دوڑ اپنی نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران ولد غلام عباس چانڈیو، سکنہ چنیسر اسٹاپ، کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ تعلقہ نواب شاہ اور تھانہ دوڑ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔دریں اثناء ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ دوڑ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

