میاں چنوں ینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں کا امین ٹریڈ سینٹر اور اس کے گردونواح کے علاقے اس وقت منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ آئے روز یہاں سے بے گناہ اور بے بس انسانوں کی لاشیں ملنا اب کوئی بڑی بات نہیں رہی۔
جس شہر کے قانون نافذ کرنے والے ادارے سست روی کا شکار ہوں، اور منشیات کے سوداگروں کے سامنے بے بس دکھائی دیں، وہاں ایسے ہی بھیانک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کو سرِعام زہر بیچا جا رہا ہے، لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔حکامِ بالا سے سوال:آخر اس غفلت کا حساب کون دے گا؟
منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ کس کی شہ پر حاصل ہے؟میاں چنوں کے شہریوں کو اس عذاب سے کب نجات ملے گی؟ہم ڈی پی او خانیوال اور اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امین ٹریڈ سینٹر اور گردونواح میں فوری طور پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس مکروہ دھندے کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔

