میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں لیبر کالونی میں گزشتہ روز رات تقریباً 2 بجے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید گرمی میں اہلِ علاقہ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی بھی بند ہے، جس کے باعث اہلِ علاقہ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ نمازی وضو کرنے کے لیے بھی شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے واپڈا حکام سے فوری نوٹس لینے، خراب ٹرانسفارمر کو جلد از جلد تبدیل کرنے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔

