لاہور:صوبائی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ زیرِ علاج بیٹی کے وارڈ سے مبینہ طور پر زبردستی نکالے جانے پر باپ چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں واقع چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ عمران کی بیٹی قوت گویائی سے محروم ہے ،پولیس نے بتایا ہے کہ 28 سالہ عمران صابر کی بیٹی چلڈرن ہسپتال میں زیرِ علاج ہے، سیکیورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر عمران کو زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا تھا۔ دل برداشتہ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث عمران کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ زخمی عمران کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمران سرجیکل ایمرجنسی میں ہے اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔
لاہور: زیرِ علاج بیٹی کے وارڈ سے زبردستی نکالنے پر باپ چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا

