Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گرین ٹرانسپورٹ کا انقلاب:پنجاب کی بیٹیوں کو وزیر اعلیٰ کا تحفہ: ای-بائیک کی رجسٹریشن اور ڈاون پیمنٹ اب مفت!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں ماحول دوست نقل و حمل کے لیے "گرین ٹرانسپورٹ انقلاب” کا اعلان کرتے ہوئے ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کے وژن کے تحت پنجاب اب نہ صرف الیکٹرک بسیں چلانے والا بلکہ انہیں خود بنانے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/06/mns.mp4

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا قیام عمل میں آ چکا ہے۔ اب پنجاب میں بسیں اسمبل کی جا رہی ہیں، اور آئندہ 5 سالوں میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کے لیے سڑکوں پر ہوں گی۔ پہلے فیز میں 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلانے کے لیے پی سی-ون (PC-1) کی منظوری دے دی گئی ہے۔
    نوجوان طلبہ اور بیٹیوں کے لیے شاندار ای-بائیک اسکیم
    وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ای-بائیکس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے:
    طلبہ کے لیے: ایک سال میں ایک لاکھ ای-بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ ہر بائیک پر حکومت 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔

    آسان قسط: طلبا کو صرف 14 ہزار روپے ڈاون پیمنٹ اور 2100 روپے ماہانہ سود فری قسط ادا کرنی ہوگی۔
    پنجاب کی بیٹیوں کے لیے: طالبات کی ای-بائیکس کی ڈاون پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس کا بوجھ مریم نواز شریف خود اٹھائیں گی، انہیں صرف ماہانہ 2100 روپے سود فری قسط ادا کرنی ہوگی۔
    سرکاری ملازمین: پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای-بائیکس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
    اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔
    گوجرانوالہ: 19.5 کلومیٹر روٹ پر 25 بس سٹیشنز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ کام تین شفٹوں میں جاری ہے۔
    فیصل آباد: 20.3 کلومیٹر روٹ پر 21 بس سٹیشنز بنیں گے، جبکہ فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک پر جدید بس ڈیپو قائم ہوں گے۔
    لاہور: سپر آٹونومس ریپڈ روڈ ٹرانزٹ (SRT) کا 18 کلومیٹر طویل روٹ جولائی 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
    وزیر اعلیٰ نے جھنگ، کبیر والا، بھکر، اٹک، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، کوٹ ادو، تلہ گنگ اور تونسہ شریف سمیت مختلف اضلاع میں فوری طور پر الیکٹرک بسیں فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں 15 بسوں سے کم ہیں، وہاں تعداد کو فوری طور پر 15 تک پورا کیا جائے۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اب صرف ترقی کی باتیں نہیں کرتا بلکہ عملی اقدامات کر رہا ہے، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    مقبول خبریں

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کا تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.