نوشہروفیروز(راجہ رجب سموں )
ایم پی اے ممتاز چانڈیو ، پی پی پی ضلع صدر سہیل اختر عباسی کی مشترکہ کوششوں سے دوکروڑ کی لاگت سے پریس کلب نوشہروفیروزکی نئی بلڈنگ کا کام زور شور سے جاری کام کا معائنہ کرنے پی پی ضلع نوشہروفیروز کے صدر اور ڈسٹرکٹ کائونسل کے چئرمن حاجی سہیل اختر عباسی عبدالوہاب عباسی کے ہمراہ کیا اس موقعے پر تمام کام سے مطمعن ہوتے ہوئے حاجی سہیل اختر عباسی نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی نے نوشہروفیروز پریس کلب کے صحافیوں کی محنت کے نتیجے میں بلڈنگ دی ہےکیونکے پریس کلب نوشہروفیروز کے تمام صحافی بڑی محنت اور لگن سے ضلع نوشہروفیروز کے غریب عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہر دور میں اپنا کردار نبہاتے آرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کے ہماری کوشش ہوگی کے نوشہروفیروز کے تمام صحافیوں کو وہ سہولیات بھی میسر کریں جو سندہ کے بڑے شہر کراچی حیدرآباد شہید بے نظیر آباد لاڑکانہ اور سکہر کے صحافیوں کو میسر ہیں اس موقعے پر صدر پریس کلب نوشہروفیروز محمد یونس راجپر نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقعے پر جنرل سیکریٹری علی نواز سولنگی محبوب کلہوڑو؛ ارشاد عباسی امتیازعلی سومرو خادم حسین مری مسرور احمد چانڈیو خادم حسین سیال راجہ رجب سموں اور دیگر نے پی پی ضلعی صدر اور چئرمن ڈسٹرکٹ کائونسل نوشہروفیروز کا شکریہ ادا کیا

