اوتھل ( صابر حسین مگسی نمائندہ بے نقاب نیوز نیٹورک)
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس اوتھل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی نے کی، جس میں بلدیاتی نمائندوں، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پانی کی فراہمی، صفائی، صحت، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سن کر ان کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلاجھجک اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لیے فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔جبکہ کھلی کچہری میں عوام کی شرکت توقع سے کم رہی،کھلی کچہری میں سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالصمد رونجھو، سابق چیئرمین ضلع کونسل سردارزادہ غلام سرور شیخ، لسبیلہ یونیورسٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بلدیاتی نمائندے، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی اپنے مسائل سے آگاہ کیا

