مری (راشد مغل سے)
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایات پر اسلحہ سے پاک مری ویژن کے تحت ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ملک ندیم کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں ملک غلام اصغر اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03 عدد ناجائز رائفلیں برآمد کر لیں۔گرفتار ملزمان میں: • سیام حمید ولد عبد الحمید ستی، سکنہ ڈھوک کمرہ، تحصیل کوٹلی ستیاں* اسد نذیر ولد محمد نذیر، سکنہ ڈھوک حسو، راولپنڈی* انجم ضیاء ستی ولد محمد ضیاء، سکنہ سوراسی، ضلع مریملزمان کے خلاف پنجاب آرمز (ترمیمی) آرڈیننس2015 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

