لاہور(رپورٹ حافظ نعیم احمدسے )
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق بلوچستان کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری مدثر خان ایڈووکیٹ،مسلم لیگ کوئٹہ کے صدر بشیر خان اچکزئی، ضلع چمن کے نائب صدر جبار خان اور دیگر شامل تھے ۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بلوچستان کے معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی ملاقات کے دوران چمن کے لوگوں کے پاک افغان بارڈر پر روزگار اور آمدورفت کے حوالے سے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھاکہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کی بہادر افواج ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کارکن پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کریں میں جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا،چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر نے محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اور محکمہ اوقاف میں کی گئی اصلاحات کے بارے بھی آگاہ کیا سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی نصیر احمد باچا خان اور گوادر کے صدر امام بخش بلوچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو بلوچستان کی روائتی پگڑی پہنائی گئی ۔

