مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل نیو سعیدآباد بکر جمامی کے گاؤن نبی بخش جمالی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش روہری کئنال سے برآمد کر لی گئی مٹیاری کی تعصیل نیو سعیدآباد بکر جمالی کے گاؤں نبی بخش جمالی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحیم کوری کی لاش روہڑی کینال سے برآمد کر لی گئی نوجوان گزشتہ روز نہانے کے دوران روہڑی کینال میں چھلانگ لگانے کے بعد پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تلاش کا عمل شروع کیا گیا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا آج نوجوان کی لاش روہڑی کینال سے ملنے پر متعلقہ حکام موقع پر پہنچے، لاش کو پانی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی جوں ہی نوجوان کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ علاقے میں بھی سوگ کی فضا چھا گئی۔

