بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
بلوچستان ذرائع کے مطابق ن کے ضلع نوشکی میں مرکزی شاہراہ مزید دو بس گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا گیا، قبل ازیں بوزر سمیت چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔نوشکی کے علاقے احمد وال میں پھاٹک کے قریب کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے دو بڑی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بناکر گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
قبل ازیں نوشکی، مَل کے مقام پر اسی شاہراہ پر بوزر سمیت چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ماڑو بسیں سامان لوڈنگ میں استعمال ھوتے ہیں ماڑو بسوں میں کوئی عام مسافر یا سواری نہیں ھوتا سوائے عملہ کے تاہم ٹرانسپورٹ زرائع کے مطابق ماڑو بسوں کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا

