بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)بلوچستان پولیس گوادر کے 14 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیامحکمہ پولیس گوادر نے ڈسٹرکٹ پولیس کے 14 اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا نوکری سے نکالے گئے اہلکاروں میں ایس آئی نیاز احمد ، مجید حسین، وارث علی ، بلال احمد، محمد یوسف ، زاہد علی،مرتضیٰ، سمیر, اکبر علی ، نور بخش، محمد اسحاق ، عبدالحکیم، خالد اور امجد علی شامل ہیں پولیس زرائع کے مطابق 07 جون، 2026 کو تقریباً رات 8 بجے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن سنٹسر پر حملہ کر کے پولیس سے اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان لوٹ لیا تھا اورحملے کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،

